پیرس : دنیا کا مہنگا ترین گھر ایک ارب یورو میں بکنے کے لیے تیار

پیرس : دنیا کا مہنگا ترین گھر ایک ارب یورو میں بکنے کے لیے تیار

پیرس : رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں مہنگے مکانات اور محلات کی خریدو فروخت کی خبریں آتی رہتی ہیں مگر فرانس میں ایک مکان کو معاصر تاریخ کا سب سے مہنگا گھر قرار دیا جا رہا ہے جسے سوا ارب ڈالر کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ محل نما مکان جنوبی فرانس کے نیس شہر کے ’سینٹ جان کیپ فیرا‘ قصبے میں واقع ہے۔ یہ جگہ سمندر میں ایک چھوٹے جزیرے کی شکل میں پھیلی ہوئی ہے۔فی الحال اس منفرد مکان کی خریداری کے لیے کوئی گاہک سامنے نہیں آیا تاہم اس کی قیمت ایک ارب یورو یعنی ایک ارب اوردس لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ امریکا اور یورپ میں اس وقت تک اتنا مہنگا مکان سامنے نہیں آیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق برائے فروخت مہنگا ترین مکان سنہ 1830ء میں بیلجین بادشاہ لیوبولڈ دوم کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

اخبار ڈیلی میل کے مطابق اس وقت یہ مکان سوزانا مارینائر لاپوسٹول نامی خاتون کی ملکیت میں ہے۔ یہ فرانس کی گریٹ میرینیر خاندان کی اکلوتی خاتون ہیں۔ یہ مکان 1920ء کے عشرے سے اس کے خاندان کے پاس ہے۔ معلوم ہوا کے کہ سوزانا نسبت چھوٹا گھر حاصل کرنے کی خواہاں ہیں۔ اس لیے اس محل نما مکان کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔اس مکان کی وسعت کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے یہ 141 دونم پر پھیلا ہوا ہے جس میں 10 بیڈ روم ہیں۔ کئی حوض ہیں جنہیں اولمپک کھیلوں کے مقابلوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گھوڑوں کا ایک اصطبل بھی اس مکان کا حصہ ہے جس میں 30 گھوڑے رکھے جاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران دنیا میں مہنگے مکانات کی خبریں آتی رہی ہیں۔ مونا کو کے ساحل پر 560 فٹ بلندی پر واقع ایک بلند وبالا عمارت میں ایک فلیٹ 40 کروڑ ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔