پولیس رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،6 ڈکیت گرفتار

پولیس رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،6 ڈکیت گرفتار

کراچی : رات گئے پولیس رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری رہیں۔ پولیس نے پی آئی بی کالونی سے چھ رکنی ڈکیت گروپ گرفتار کرلیا ۔ سی ٹی ڈی نے نقل میں ملوث سات ملزمان گرفتار کیئے جبکہ لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا ۔ پی آئی بی کرنال بستی میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چھ رکنی گینگ گرفتار کرلیا ۔ ایس پی گلشن مرتضی بھٹو کے مطابق گرفتار ملزمان سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے بورڈ آفس کالونی میں چھاپہ مار کر انٹر امتحانات میں نقل کروانے کے الزام میں 3 ایجنٹ سمیت 7 ملزمان گرفتار کرلیئے ۔

ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مبینہ مرکزی ایجنٹ بھی شامل ہے ۔ رینجرز اور پولیس نے پٹیل پاڑا ، بلوچ پاڑا اور غوسیہ کالونی کے اطراف سرچ آپریشن کرتے ہوئے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

دوسری جانب لیاری علی محمد محلہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار ملزم حسن زکری مارا گیا جبکہ کورنگی اور لیاری میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔

مصنف کے بارے میں