جاپانی شہزادی نے عام آدمی سے شادی کرنے کے لیے شاہی خاندان چھوڑ دیا

جاپانی شہزادی نے عام آدمی سے شادی کرنے کے لیے شاہی خاندان چھوڑ دیا

ٹوکیو:جاپان کی شہزادی ایک عام آدمی سے شادی کرنے کے لیے اپنے شاہی مرتبے سے دستبردار ہو گئیں ۔جاپان کے بادشاہ آکی ہیتو کی پوتی شہزادی ماکو نے قانون دان کی کوموروسے منگنی کر لی ہے۔کومورو نے جاپان کی سیاحت کے فروغ کے لیے پرنس آف سی کے طور پر بھی کام کیا ہے۔جاپان کے شاہی قانون کے مطابق اگر کوئی شہزادی کسی عام آدمی سے شادی کرتی ہے تو اسے شاہی خاندان چھوڑنا پڑتا ہے۔

واضح رہے جاپانی شہزادی اور انکے شوہر کی ملاقات 2012 میں ایک ہوٹل میں ہوئی اس وقت وہ دونوں ٹوکیو کی ایک یونیورسٹی میں کلاس فیلو تھے،جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہزادی کی شادی کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا اس بارے میں باضابظہ طور پر بادشاہ اور ملکہ کو اگاہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے جاپان میں ترقی کے باوجود معاشر ے میں قدامات پسندی کے رواج عام ہیں اور شاہی خاندان بھی اس سے علیدہ نہیں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں