پاک بھارت سیریز کی منظوری کیلئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی بھارتی وزیر اعظم کو درخواست

پاک بھارت سیریز کی منظوری کیلئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی بھارتی وزیر اعظم کو درخواست

لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر تھیلانگا سوماناتھی پالا نے بھارتی وزیر عظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ وہ پاکستان، بھارت سیریز کی منظوری دے دیں۔دونوں بورڈ ز کو نقصان ہو رہا ہے ، دبئی یا سری لنکا میں کھیلنے کی منظوری دیدی جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرلنکن بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیریز کی بندش سے ناصرف پاکستان مشکل سے دوچار ہے بلکہ بھارت کے نہ کھیلنے کی وجہ سے بھارت کو بھی اتنا ہی نقصان ہو رہا ہے جتنا پاکستان کو ہو رہا ہے۔

دونوں ٹیموں کو دبئی یا سری لنکا میں کھیلنے کی منظوری دیدی جائے۔ سری لنکا مستقبل قریب میں اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔البتہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔

مصنف کے بارے میں