کترینہ کے لیے ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کا سکرپٹ تبدیل کردیا گیا

کترینہ کے لیے ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کا سکرپٹ تبدیل کردیا گیا

ممبئی:بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ کی نئی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کافی عرصہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے اور آئے دن نئی ہیروئن کا نام اس فلم کے لیے سامنے آتا رہا ہے لیکن ا بالآخر کترینہ کیف نے یہ فلم کرنے کی حامی بھر ہی لی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سی ہیروئنز جن میں دیپیکا اور شردھا بھی شامل ہیں کے اس فلم سے انکار کرنے کی بنیادی وجہ فلم میں ہیروئن کا کردار نہ ہونے کے برابر تھا۔وجے کرشنا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ہندوستان کی تجارتی تاریخ کے پس منظر میں لکھی گئی ایک کہانی ہے ۔حال ہی میں کترینہ ،وجے کرشنا اور ادتیا چوپڑا کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں کترینہ نے شکو ہ کیا کہ انہوں نے دھوم تھری میں بھی عامر کے مد مقابل ا ن کو کوئی خاص کردار کرنے کو نہیں دیا تھا اور اس فلم میں بھی ہیروئن کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے جس پر ادتیا اور وجے نے وعدہ کیا کہ وہ سکرپٹ میں تبدیلی کر رہے ہیں اور فائنل اسکرپٹ میں ان کا کردارزیادہ ہو گا۔
واضح رہے کہ عامر خان فلم دنگل کی کامیابی کے بعد اب ٹھگز ٓاف ہندوستان کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔