غریب سائیکل سوار پر کار سے پانی کے چھینٹے گرانے والا اومانی شہری گرفتار

غریب سائیکل سوار پر کار سے پانی کے چھینٹے گرانے والا اومانی شہری گرفتار

مسقط : اومانی شہری کی جانب سے غریب سائیکل سوار پر بارشی پانی گرنا مہنگا پڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسقط کی مضافاتی بستی میں برساتی پانی کے بہنے کے دوران ایک سائیکل سوار گزر رہاتھا ،بالکل اسی وقت ایک اومانی شہری اپنی گاڑی سے گزرا جس نے جان بوجھ کر گاڑی تیزی سے چلائی اور غریب سائیکل سوار برساتی پانی میں بھیگ گیا ۔
اس سارے لمحے کو ایک شہری نے ریکارڈ کر لیا اور اسے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اپلوڈ کر دی ۔ویڈیو کے دیکھنے والوں نے اومانی شہری کی اس حرکت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد رائل اومان پولیس نے مذکورہ شہری کا کھوج لگا کر حراست میں لے لیا ہے ۔اومانی شہریوں کا کہناہے کہ ہمیں غریبو ں سمیت تمام ملکی اور غیر ملکی شہریوں کا خیال رکھنا چاہیئے ۔