حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جراتمندانہ اقدامات کئے ہیں،احسن اقبال

حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جراتمندانہ اقدامات کئے ہیں،احسن اقبال

اسلام آباد: منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے اقتصادی استحکام کے حصول ، توانائی بحران پر قابو پانے اوربنیادی ڈھانچے کی ترقی یقینی بنانے کیلئے جراتمندانہ اقدامات کئے ہیں،حکومت اگلے مالی سال کے دوران چھ فیصد مجموعی قومی پیداوار کا ہدف حاصل کرلے گی۔گزشتہ روزاسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اگلے مالی سال کے دوران چھ فیصد مجموعی قومی پیداوار کا ہدف حاصل کرلے گی۔

احسن اقبال نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کیلئے دوہزار ایک سو تیرہ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے تین سو پچیس ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی یقینی بنائے گی۔

مصنف کے بارے میں