بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، بھارتی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

کالی آندھی کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی اور اس عرصے کے دوران وہ افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 23 جون کو ٹرینیڈاڈ میں پہلے میچ سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ کوئنز پارک، اوول میں کھیلا جائے گا.

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور چوتھا ون ڈے اینٹی گووا میں کھیلا جائے گا، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ سبیناپارک میں کھیلے جائیں گے، آخری ون ڈے 6 اور واحد ٹی ٹونٹی میچ 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔