فلم”بابوموشائی بندوق باز“ میں کردار نبھانے کےلئے جیمز بانڈ کی فلمیں دیکھ رہا ہوں، نواز الدین صدیقی

فلم”بابوموشائی بندوق باز“ میں کردار نبھانے کےلئے جیمز بانڈ کی فلمیں دیکھ رہا ہوں، نواز الدین صدیقی

ممبئی: بالی وڈ داکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم”بابوموشائی بندوق باز“ میں کردار نبھانے کے لئے جیمز بانڈسلسلے کی فلمیں دیکھ رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے سکرپٹ پڑھا تو ان کے ذہن میں فورا جیمز بانڈ کا کردار آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے کردار میں بانڈ کے ساتھ ملتا جلتا کچھ بھی نہیں لیکن پھر بھی وہ اپنے کردار کو زبردست بنانا چاہتے ہیں ۔واضح رہے نواز الدین صدیقی کو سلمان کے خان کے ساتھ کردا ر کرنے کے بعد شہر ت ملی تھی ۔

نواز الدین کو انوکھے لہجے اور انداز اور منفرد ادکاری میں جو ملکہ حاصل ہے وہ بالی ووڈ کے کم ہی اداکاروں کے حصے میں آیا ہے ۔ نواز الدین کی شہرت بھارت سمیت پاکستان کافی پذیرائی ملی ہے ۔