ایشوریہ رائے بچن اورابھیشک بچن نے فلم ”گلاب جامن“ میں کام کرنے سے انکار کر دیا

ایشوریہ رائے بچن اورابھیشک بچن نے فلم ”گلاب جامن“ میں کام کرنے سے انکار کر دیا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن ان کے خاوند ابھیشک بچن نے فلم ساز انوراگ کشپ کی فلم ”گلاب جامن“ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم سان انوراگ چاہتے تھے کہ ابھیشک اور ایشوریا کو اپنی فلم”گلاب جامن “ میں ایک ساتھ لے کر آئیں لیکن ابھیشک اور اشوریہ نے ناگزیز وجوہ کہ بنا پر فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

واضح رہے ا س سے پہلے یہ خبریں آرہی تھیں کہ ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر کے ساتھ اس فلم میں جلوہ گر ہوں گی ۔ تاہم اب انہوں نے اعلان کردیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اس میں حصہ نہیں لے رہی ۔