سپریم کورٹ کا ناکامی شواہدکی بنیاد پر سزائے موت پانے والے قیدی کو رہا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا ناکامی شواہدکی بنیاد پر سزائے موت پانے والے قیدی کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ناکامی شواہد کی بنا پرقتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے قیدی کو رہا کرنے کا حکم دیا ۔ ریاض احمد پر 2005 میں عامر فاروق نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے سزائے موت کے قیدی ریاض احمد کی اپیل پر سماعت کی۔

عدالت نے قیدی کی جانب سے دی گئی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ لہذا عدالت ملزم کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔واضح رہے کہ ملزم ریاض احمد پر 2005 میں صادق آباد تھانے کی حدود میں عامر فاروق نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت کا حکم دیا جسے لاہور ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔اس دوران ملزم نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ۔ جس پر جمعرات کو عدالت عظمی نے فیصلہ سناتے ہوئے قیدی کو رہا کرنے کاحکم دیا۔

مصنف کے بارے میں