بھارتی کابینہ نے دس نئے جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنے کی اجازت دے دی

بھارتی کابینہ نے دس نئے جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد:بھارت کی وفاقی کابینہ نے دس نئے جوہری ری ایکٹر تعمیر کر نے کی جازت دے دی،ان ری ایکٹرز کی تعمیر کی بعد بھارت کی جوہر ی صلاحیت میں دوگنا اضافہ ہو جائے گا۔
بھارتی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے دس نئے ری ایکٹرز کی تعمیر کی منظوری وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔
ان دس جوہری ری ایکٹروں کی تعمیر کے بعد ہر ایک ری ایکڑ سات سو میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا جس بھارت کو بجلی بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ اس ووقت بھارت جوہری توانائی سے 6780بجلی پیدا کر رہا ہے جو کہ بائیس آپریشنل پلانٹ سے پیدا کی جا رہی ہے،جبکہ 2022تک مزید6700میگا واٹ جوہری توانائی سے پیدا کئے جائیں گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں