شردھا کپور نے اپنے اور فرحان اختر کے تعلقات بارے افواہوں کی تردید کر دی

 شردھا کپور نے اپنے اور فرحان اختر کے تعلقات بارے افواہوں کی تردید کر دی

ممبئی :شردھا کپور کے  فرحان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پچھلے کئی دن سے خبریں عام تھیں ۔لیکن اس بارے میں دونوں جانب سے کوئی بھی رائے سامنے نہیں آئی تھی  لیکن اب شردھا نے یہ خاموشی توڑ دی ہے اور    اپنے اور فرحان اختر کے تعلقات بارے افواہوں کی تردید کر دی ۔


میڈیا رپورٹس  کے مطابق کچھ وقت سے شردھا کپور اور فرحان اختر کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ان دونوں کے درمیان تعلقات ہیں لیکن شردھا کپور نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں اور ان کی پوری توجہ اپنے کام پر ہے وہ چاہتی ہیں کہ وہ بہتر سے بہتر پرفام کریں ۔

ان کا کہناتھا کہ وہ خوش ہیں کہ وہ سنگل ہیں اور ان کی پوری توجہ اپنے کام پر ہے ۔ان کا کہناتھا کہ آج کل وہ اپنی فلم ”ہاف گرل فرینڈ “ کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔

عاشقی2سے شہرت پانے والی اس  چھوٹی سی اداکارہ کو عامر خان کی فلم ٹھگز ٓف ہندوستان کے لیے بھی آفر کی گئی تھی لیکن اداکارہ نے یہ کردار یہ کہہ کر ٹھکرا دیا تھا کہ اس میں ہیروئن کا کردار کم ہے ۔