سلور ا سکرین کو اپنی دلکش اداؤں سے سجایا، مدھوبالا

سلور ا سکرین کو اپنی دلکش اداؤں سے سجایا مدھوبالا نے

سلور ا سکرین کو اپنی دلکش اداؤں سے سجایا، مدھوبالا

ممبئی: بالی ووڈ میں مدھوبالا نے  تقریباً چار دہائیوں تک اپنی دلکش اداؤں اور بااثر اداکاری سے فلمی دنیا پر راج کیا۔مدھوبالا ، اصلی نام ممتاز بیگم دہلوی، کی پیدائش دہلی میں 14 فروری 1933 کو ہوئی تھی۔ان کے والد عطاء اللہ خان رکشہ چلایا کرتے تھے. تبھی ان کی ملاقات ایک نجومی، کشمیر والے بابا سے ہوئی، جنہوں نے پیشن گوئی کی کہ مدھوبالا بڑی ہو کر بہت شہرت پائے گی۔اس کی پیشن گوئی کو عطاء اللہ خان نے سنجیدگی سے لیا اور وہ مدھوبالا کو لے کر ممبئی آ گئے۔سال 1942 میں مدھوبالا کو بطور چائلڈ اسٹار 'بے بی ممتاز' کے نام سے فلم بسنت میں کام کرنے کا موقع ملا۔بے  بی ممتاز کی خوبصورتی سے اداکارہ دیویکا رانی کافی متاثر ہوئیں اور انہوں نے ان کا نام 'مدھوبالا' رکھ دیا۔
انہوں نے مدھوبالا سے بامبے ٹاکیز کی فلم 'جوار بھاٹا' میں دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش بھی کر دی لیکن مدھوبالا اس فلم میں کسی وجہ کام نہیں کر سکیاسی فلم سے اداکار دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی۔مدھوبالا کو فلم اداکارہ کے طور پر ڈائریکٹر کیدار شرما کی سال 1947 میں آئی فلم 'نیل کمل' سے ملی۔
اس فلم میں ان کے ہیرو تھے راج کپور نیل کمل بطور اداکار راج کپور کی پہلی فلم تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.