فیصل آباد میں چکن پاکس کے مزید 49 مریض سامنے آگئے

فیصل آباد میں چکن پاکس کے مزید 49 مریض سامنے آگئے

فیصل آباد: اسپتالوں میں چکن پاکس کے مزید 49 مریض سامنے آگئے ،رواں سال متاثرہ مریضوں کی تعداد 1047 ہو گئی ہے ۔فیصل آباد میں چکن پاکس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ گذشتہ24گھنٹوں میں سرکاری اسپتالوں میں چکن پاکس سے متاثرہ مزید 49 مریض لائے گئے۔واضح رہے کہ الائیڈ اسپتال میں چکن پاکس میں مبتلا 20 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں ، جاں بحق ہونے والوں میں 12 مریضوں کا تعلق دیگر اضلاع سے ہے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف شہزاد کا کہنا ہے کہ چکن پاکس سے بچاو کے لئیمتاثرہ مریضوں کے لواحقین کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اب تک ایک ہزار 879 افراد کو بچاو کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

حکومت کی طرف سے تمام تر اقدامات کے با وجود فیصل آباد میں چکن پاکس کے مرض پر قابو نہ پایا جا سکا ۔ چکن پاکس کے مرض کے باعث آج مزید چار مریضوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔رواں سال الائیڈ و سول ہسپتال میں چکن پاکس کے با عث لائے جانے والے مریضوں کی تعداد 138 ہو گئی ہے ۔جن میں سے چکن پاکس کے وائرس کے 200 مرض زندگی کی بازی ہا ر گئے ہیں ۔

یاد رہے جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ چکن پاکس میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے والے تین ڈاکٹرز بھی چکن پاکس میں مبتلا ہو گئے ۔ چکن پاکس کی مرض پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت نے ضلع بھر میں ویکسینیشن کو عمل بھی شروع کر رکھا ہے ۔مگر اس کے باوجود بھی چکن پاکس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سالوں بھی چکن پاکس کی وباء کے باعث کئی افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مصنف کے بارے میں