نواز شریف نے کشمیر کو نیلام کرنے کا منصوبہ بنا لیا تھا، سید نیر حسین بخاری

نواز شریف نے کشمیر کو نیلام کرنے کا منصوبہ بنا لیا تھا، سید نیر حسین بخاری

مظفرآباد:  پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کشمیر کو نیلام کرنے کا منصوبہ بنا لیا تھا مگر پیپلزپارٹی نے اسے زور بازو سے روک دیا ۔ مسئلہ کشمیر پر شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جو جاندار موقف اختیار کیا اور جو ہمہ گیر پالیسی متعارف کرائی آج تک آنے والی تمام حکومتوں نے اسی کو آگے بڑھایا ہے ۔

مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی موجودگی میں کوئی مسئلہ کشمیر پر موقف میں تبدیلی لانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کشمیر کے مسئلے پر چوکیدرا ی نہ کرتی تو پاکستان کا بزنس مائنڈ طبقہ جو برسر اقتدارہے کب کا اسے نیلام کر چکا ہوتا ۔سید نیر حسین بخاری نے کہاکہ آج کا یہ لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کا گواہ ہے کہ یہاں کے انتخابات کو کس طرح دھاندلی کے ذریعے جیتا گیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جمہوریت کے لیے اور سسٹم کو آگے بڑھانے کے لیے نتائج کو قبول کیا مگر اب ہمارے قائد جناب آصف علی زرداری نے بھی کہہ دیا ہے کہ اب اگر بوگس انتخابات کروانے کی کوشش کی گئی تو جیالے ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے ۔

انہوں نے آزادکشمیر میں پی پی پی کی نئی قیادت کو مبارک باد دی اور کہاکہ ہمیں پوری امید ہے کہ چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں بننے والی نئی باڈی زیادہ قوت کے ساتھ میدان میں موجود رہے گی اور حکمرانوں کو جو مسلط کردہ ہیں کھیل کھیلنے کا موقع نہیں دے گی ۔انہوں نے انتہائی شاندار تقریب پر مظفر آباد کے عوام کے دلوں کی دھڑکن سید بازل علی نقوی کی کوششوں کو سراہا اور کہاکہ نوجوان سیاستدان نے اپنے شاندار کام کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

مصنف کے بارے میں