دنیا کی سب سے بڑی بلی نے سب کو حیران کر دیا

دنیا کی سب سے بڑی بلی

دنیا کی سب سے بڑی بلی نے سب کو حیران کر دیا

برطانیہ:  دنیا کی سب سے لمبی بلی ’’ لوڈو ‘‘ کو ’’اومار‘‘ ٹکر دینے آگئی ۔سنہری، مخملی بال، چمکتی آنکھیں، چودہ کلو وزن اور تین فٹ گیارہ انچ کی لمبائی کے ساتھ برطانیہ کی ’’اومار ‘‘ گنیز ریکارڈ بکس میں دنیا کی سب سے لمبی بلی کی حیثیت سے اپنا نام درج کروانے کے لیے تیار ہے۔

گینز انتظامیہ نے میلبرن میں بلی کی مالکن سے رابطہ کرکے اس کے قد کاٹھ کی پیمائش منگوالی ہے۔اومار کی مالکن اسٹیفی ہرسٹ نے دو ہفتے پہلے ہی سوشل میڈیا پر اپنی پالتو بلی کا اکاؤنٹ بناکر تصاویرشیئر کیں۔اس وقت دنیا کی سب سے لمبی بلی کا اعزاز برطانوی بلی  لوڈو کے پاس ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں