ایسی بالی ووڈ فلمیں جو آپ کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیں گی

ایسی بالی ووڈ فلمیں جو آپ کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیں گی

ممبئی:بالی ووڈ میں ہر طرح کی فلمیں بنانے کا رحجان ہے اور مار دھاڑ کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی اور مزاح سے بھر پور فلمیں بھی یہاں بنتی ہیں جو ناظرین کو خوب بھاتی ہیں اور جو ایک دفعہ دیکھ لے وہ بار بار دیکھنا پسند ضرور کرتا ہے ۔بالی ووڈ کے آغاز سے ہی ایسی فلمیں بننا شروع ہوئیں اور اب تک ایسی کئی فلمیں آ چکی ہیں جو ہنسی کا طوفان ہیں ۔یہاں ایسی ہی سدا بہار فلموں کا ذکر ہو گا جو آپ کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیں گی اور آپ کا دل بار بار دیکھنے کو چاہے گا۔

1۔چلتی کا نام گاڑی(1958)

تین بھائیوں کی کہان پر مشمل یہ ایسی کہانی ہے جس میں تینوں بھائی ہی خواتین سے ہمیشہ بچتے نظر آتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ ان کا تعلق کسی خاتون سے پڑے رومینٹک اور مزاح سے بھر پور یہ فلم سیٹن بوس کی ہے اور کشور کمار اس میں مرکزی کردار تھے جبکہ ان کے اصلی دو بھائیوں نے اس فلم میں ان کے فلمی بھائیوں کا کردار ادا کیا تھا۔

2۔ہاف ٹکٹ(1962)

کشور کمار اور مدھو بالا کی یہ فلم اگر آپ نے ابھی تک نہیں دیکھی تو ضرور دیکھیے گا کیونکہ یہ ایسی فلم ہے جس سے ہنس ہنس کر آپ پاگل ہو جائیں گے۔

3۔پڑوسن(1968)

بھولا اور بندو کی یہ کہانی اس قدر مزیدار ہے کہ آپ کو بھی اپنے پروسیوں میں ویسی جھلک نظر آنا شروع ہو جائے گی۔

4۔سٹے پہ سٹا(1982)

بالی ووڈ کے سابقہ کنگ امیتابھ بچن کی یہ فلم سات ایسے بھائیوں کی کہانی ہے جو ایک فارم ہاوس پر رہائش پذیر ہیں اور فلم کی کہانی کے ساتھ ساتھ اس کی موسیقی بھی قابل تعریف ہے۔

5۔انداز اپنا اپنا(1994)

سلو بھائی اور مسٹر پرفیکٹ (عامر خان) کی یہ فلم شاید ہی نوے کی دہائی کے کسی بچے نے نہ دیکھی ہو ۔فلم کی مزاحیہ کہانی کے ساتھ ساتھ اس فلم میں کرداروں کے نام بھی حقیقی اداکاروں کے ناموں کو بگاڑ کر رکھے گئے تھے۔

6۔ہیرا پھیری (2000)

اکشے کمار کی یہ فلم اس قدر مشہور ہوئی کہ اس کے بعد میں ری میکس بھی بنے ۔فلم کی ہدایت کاری پریادھرشن نے دی تھی اور یہ فلم بذات خود فلم  مالایالم کا ری میک تھی۔

7۔منا بھائی ایم بی بی ایس(2003)

سنجے دت کہ یہ فلم ایسی مشہور ہوئی کہ لوگ آج بھی سنجے دت کو منا بھائی کے نام سے پکارتے ہیں اور بالی ووڈ میں سنجے منا بھائی کے نام سے مشہور ہو گئے ۔

8۔گول مال سیریز(2006،2008،2010)

اجے دیوگن،تشار اور فردین کی یہ سیریز اس قدر مزاحیہ ہے کہ ایک بار دیکھ کر آپ کا دل نہین بھرے گا اور آپ بار بار دیکھیں گے فلم کی کہانی ایسے تین دستوں کے گرد گھومتی ہے جن سے کبھی کچھ سیدھا نہیں ہوا۔سیریز کے مختلف حصوں مختلف الٹے کام کرتے دکھائی دیتے ہیں اور خوب مار بھی کھاتے ہیں۔