آل کوارڈی نیشن کونسل خیبر پختونخواکا ایک بار پھر مطالبات کےلئے احتجاج

 آل کوارڈی نیشن کونسل خیبر پختونخواکا ایک بار پھر مطالبات کےلئے احتجاج

پشاور: آل کوارڈی نیشن کونسل خیبر پختونخوا ایک بار پھر مطالبات کےلئے احتجاج پر اتر آئی ،پشاور کے جناح پارک میں محکمہ صحت سمیت دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین نے احتجاج کیا۔خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت اور بلدیات سمیت دیگر محکمہ جات کے ملازمین پر مشتمل آل کوآرڈینیشن کونسل نے جناح پارک پشاور میں احتجاجی دھرنا دیا اور حکومت کےخلاف شدی نعرے بازی کی ۔

مظاہرین کا کہناتھاکہ متعدد بار وعدوں کے باوجود محکمہ صحت کے ملازمین ہیلتھ پروفیشنل الاونس اور ایپکا کے ملازمین اپ گریڈیشن اور پروموشن سے محروم ہیں۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائےگا۔بعد میں انتظامیہ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کیاگیا۔ کیمرہ مین دوست محمد کے ساتھ شاہد خان نیونیوز پشاور

مصنف کے بارے میں