ہدایتکار فاروق مینگل نے اپنی نئی فلم’’رنگ باز‘‘کا آغاز کردیا

ہدایتکار فاروق مینگل نے اپنی نئی فلم’’رنگ باز‘‘کا آغاز کردیا ہے

ہدایتکار فاروق مینگل نے اپنی نئی فلم’’رنگ باز‘‘کا آغاز کردیا

لاہور: ہدایتکار فاروق مینگل نے اپنی نئی فلم’’رنگ باز‘‘کا آغاز کردیا ہے اپنی اس فلم میں وہ فلم میں وہ نئے فنکاروں اعصام علی اور نمرہ جیکب کومتعارف کروائیں گے۔

فلم کا پہلا اسپیل سوات میں مکمل  جبکہ بقیہ کی  شوٹنگ  بیرون ملک میں  ہوگی ۔اس فلم کا میوزک سجاد حسین کا تیار کردہ ہے۔ جب کہ فلم کی کاسٹ میں ساجدحسن، نوشابہ،عجب گل اور آصف خان بھی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔

 فاروق مینگل اس سے پہلے بھی بہت سے  ڈراموں کی ڈائریکشن دے چکے ہیں ۔ گزشتہ سال بھی  انھوں نے فلم ’’ہجرت‘‘ بنائی تھی جس میں انھوں نے رابعہ بٹ اور اسد زمان کو متعارف کرایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں