روسی صدر کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالم اسلام کا ساتھ دینے کا اعلان‎

روسی صدر کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالم اسلام کا ساتھ دینے کا اعلان‎

ماسکو: اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس اور عالم اسلام کے موضوع پر ہونے والے دو اجلاسوں کے نام اپنے پیغامات میں یقین دلایا ہے کہ علاقے کے بحرانوں کے پرامن حل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششیں موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ولادیمیر پوتن نے دہشت گردی، انتہاپسندوں اور سماجی و اقتصادی مسائل میں اسلامی ممالک کو درپیش چیلنجوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ روس پر پورا بھروسہ رکھیں کیونکہ روس، ہر طرح کے تعصب، نسلی امتیاز اور منھ زوری سے دور رہتے ہوئے منصفانہ اور جمہوری عالمی نظام قائم کرنے کے لئے اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

مصنف کے بارے میں