بالی ووڈ کی ایسی فلمیں جو ہالی ووڈ کی نقل ہیں

بالی ووڈ کی ایسی فلمیں جو ہالی ووڈ کی نقل ہیں

لاہور:اگر فلمی دنیا میں ہر چیز کا موازنہ کیا جائے تو ہالی ووڈ ہر میدان میں بالی ووڈ پر بازی لے جائے گا اور بالی ووڈ میں کئی ایسی فلمیں بنتہ رہتی ہیں جو ہالی ووڈ کی نقل کر کے بنائی گئی ہیں۔یہاں بات تکنیکی چیزوں کی یا اسپیشل ایفیکٹس کی نہیں ہو رہی بلکہ یہاں کہانی کی اور کرداروں کی بات ہو رہی ہے ۔بالی ووڈ میں کئی ایسی مشہور فلمیں ہیں جو ہالی ووڈ کی فلموں کی کہانی کو بنیاد بنا کر بنائی گئیں۔
1 ۔گارڈ فادر(1975) اور سرکار (2005)


گارڈ فادر کا مشہور زمانہ کردار کرنے والے اداکار ماریو کی یہ فلم امیتابھ بچن پر فلمائی گئی ۔فلم سرکار امیتابھ کی کامیاب فلموں میں سے ہے۔
2۔اٹ ہیپنڈ ون نائٹ(1934) اور دل ہے کہ مانتا نہیں (1991)


مہیش بٹ کی فلم دل ہے کہ مانتا نہیں ہالی ووڈ فلم اٹ ہیپنڈ ون نائٹ کی ہو بہو نقل ہے اگر آپ دونوں فلموں کو یکے بعد دیگرے دیکھیں تو آپ کو احساس ہو گا کہ فلم میں سوائے کرداروں کے چہروں اور زبان کے کوئی فرق نہیں۔
3۔اولڈ بوائے (2003) اور زندہ (2006)


اولڈ بوائے ایک لڑکے کی کہانی ہے جو پندرہ سال اغواءرہتا ہے اور جب اسے رہا کیا جاتا ہے تو اسے پانچ دن دیے جاتے ہیں کہ وہ اس بات کا پتہ لگائے کہ اسے کیوں اغواءکیا گیا۔زندہ فلم اس کی نقل ہے۔
4۔بلو سٹریک (1999) اور چور مچائے شور (2002)


دونوں فلموں کی کہانی اسی لڑکے کی کہانی ہے جو ایک نایاب ہیرا چراتا ہے اور پھر جیل جانے سے پہلے اسے چھپا دیتا ہے ۔
5۔مسز ڈاوٹ فائر (1993) اور چاچی 420(1997)


دونوں فلموں کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کی طلاق کے بعد وہ روپ بدل کر اپنے بچوں کے ساتھ (جو اس کی سابقہ بیوی کے پاس ہوتے ہیں) وقت گزارنے کے لیے نواکرانی بن جاتا ہے۔ا