چین اور امریکا کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ قرارداد پیش کرنے کی تیاری

چین اور امریکا کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ قرارداد پیش کرنے کی تیاری

واشنگٹن: چین اور امریکا بیلسٹک میزائل تجربہ کے بعد شمالی کوریا پر پابندیوں بارے نئی قرارداد پیش کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

العربیہ نیوزکے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور چین شمالی کے خلاف سفارتی اور عسکری حلیف ہیں اور دونوں ملک شمالی کوریا پر پابندیوں کے لیے سلامتی کونسل میں ایک نئی قرارداد پیش کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ اگرشمالی کوریا جوہری سرگرمیاں اور بیلسٹک میزائل تجربات کا سلسلہ روک دے تو امریکا اس معاملہ پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے شمالی کوریا سے بات چیت سے کبھی انکار نہیں کیا مگر اس کے لیے بنیادی شرط یہ ہے کہ پیانگ یانگ کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے جاری سرگرمیاں اور میزائلوں کی تیاری روکنا ہوگی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا تازہ میزائل تجربہ پیانگ یانگ کی دفاعی صلاحیت کو آگے لے جانے کے حوالے سے انتہائیی خطرناک پیش رفت ہے، تاہم پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آنے سے قبل دفاعی طور پر مضبوط ہونا ضروری سمجھتا ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے پر جاپان اور چین نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں