اترپردیش میں آندھی اور بارش سے 19 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی ہو گئے

اترپردیش میں آندھی اور بارش سے 19 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی ہو گئے

لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش میں طوفانی بارش کے باعث 19 افراد ہلاک جبکہ100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے مرکزی شہر لکھنو سمیت مختلف اضلاع میں طوفانی بارش سے درخت اور دیوار گر گئی جس سے کم از کم 19 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ضلع بہرائچ کے مختلف علاقوں میں طوفان سے کم از کم7افراد جاں بحق اورکئی زخمی ہو گئے اور 150 کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔فرخ آباد میں تیز طوفانی بارش کے باعث درخت اور دیوار گرنے سے5 افرادہلاک ہو گئے جبکہ سڑکوں پر درختوں کے گرنے سے بجلی اور ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔

ضلع مہراج گنج میں بھی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ پیلی بھیت کے بیسلپور علاقے رائے پور گاﺅں میں بجلی گرنے سے3 افراد ہلاک اور سات جھلس ہو کو زخمی ہوگئے۔

طوفان، بارش اور بڑے  پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔