پرکشش نظر آنے لیے اچھی نیند انتہائی ضروری ہے ، تحقیق

لندن : یہاں کون ہے جو پر کشش نظر نہیں آنا چاہتا۔ یوں تو لوگ پر کشش نظر آنے کیلئے بہت کچھ کرتے ہیں لیکن وہ ایک انتہائی اہم عادت کو نظر انداز کر جاتے ہیں ، وہ لوگ اپنی نیند کے معاملے پر غفلت برتتے ہیں ۔ اگر وہ روزمرہ زندگی میں مکمل نیند کو اپنا معمول بنا لیں تو ناصرف اس سے ان کی صحت پر اچھے اثرات پڑیں بلکہ ان کی شخصیت بھی پر کشش ہو جائے گی۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

برطانیہ کی لیور پول یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ کم سونے کے عادی ہوتے ہیں وہ دیگر افراد کو کم پرکشش نظر آتے ہیں۔تحقیق میں 25 افراد نے حصہ لیا اور انہیں دو راتوں تک اچھی نیند اور پھر دو راتیں صرف چار گھنٹے سونے کی ہدایت کی گئی۔دونوں تجربات کے بعد ان کی تصاویر لی گئیں اور 125 افراد کو انہیں دکھا کر پرکشش شخصیت، صحت، بااعتماد وغیرہ کی شخصی خوبیوں کے مطابق ریٹنگ دینے کا کہا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ کم نیند کے بعد لی جانے والی تصاویر کو لوگوں نے غیر پرکشش، غیر صحت مند اور اونگھتا ہوا قرار دیا۔
محققین کا کہنا تھا کہ جو لوگ زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں وہ اچھی سماجی خوبیوں کے حامل بھی تصور کیے جاتے ہیں اور اس لیے یہ حیران کن نہیں کہ لوگ ان سے کیوں گھلنے ملنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چہرے سے تھکاوٹ ٹپک رہی ہو تو ایسے افراد کو لوگ اپنا دوست بنانا پسند نہیں کرتے کیونکہ وہ انہیں کم پرکشش اور سماجی حلقوں سے کٹا ہوا تصور کرتے ہیں۔یہ تحقیق طبی جریدے رائل سوسائٹی اوپن سائنس جرنل میں شائع ہوئی۔