ٹائیگر شروف پاکستان فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند

لاہور : بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار جیکی شروف کے بیٹے اور اداکار ٹائیگر شروف نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ۔ جبکہ انہوں نے پاکستانی فلموں میں اپنا معاوضہ 10فیصد کم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاہور میں ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران اداکار ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ ”اگر مجھے موقع دیا گیا تو میں پاکستانی فلم میں کام کرنے کو تیار ہوں “۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے پاکستانی فلم کے پروڈیوسر کو اپنے معاوضے میں سے 10فیصد تک رعایت بھی دیں گے۔بھارتی سٹارنے کہا کہ پاکستانی شائقین نے اسے بہت زیادہ عزت اور پزیرائی دی اور اب وہ پاکستانی فلم میں کام کر کے شائقین کو اس حوصلہ افزائی کا جواب دینا چاہتا ہے۔