اداکارہ نصرت آرا چلنے پھر نے سے قاصر

اداکارہ نصرت آرا المشہوربل بتوڑی اب چل پھرنہیں سکیں گی

اداکارہ نصرت آرا چلنے پھر نے سے قاصر

لاہور: اداکارہ نصرت آرا کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں  سی ایم ایچ ہسپتال میں لے جایا گیا ۔ڈاکٹرنے چیک اپ کے بعد بتایاکہ اب و ہ چل پھرنہیں سکیں گی بلکہ جب تک وہ حیات ہیں اسی طرح وہیل چیئرپرہی رہیں گی۔ڈاکٹرنے اداکارہ کومشورہ دیاہے کہ وہیل چیئر کے ساتھ ہی اپنی معمول کی زندگی کوسیٹ کرلیں۔ نصرت آراکی صحت اب بہترہے۔

 قوم کی طرف سے لاکھوں روپے امداد ملنے کے بعد اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اوررکن اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے بھی دس لاکھ روپے کا چیک  بھی حوالے کیا گیا تھا جبکہ ماضی کی معروف  اداکارہ نصرت آرا کو تحفے میں گھر دیا گیا تھا ۔

 صاحب حیثیت شخص نے نصرت آراءاور منالاہور کو پانچ پانچ مرلے کے گھر اور نقدی دینے کا اعلان بھی  کیا تھا   پی ٹی وی کی مقبول ڈرامہ سیریل ”عینک والا جن“ کے کردار بل بتوڑی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نصرت آراءکافی عرصے سے مالی مشکلات اور بیماری کا شکار تھیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔