امریکہ میں3 سالہ بچی نے انسٹاگرام پر سب کے دل جیت لیے

امریکہ میں3 سالہ بچی نے انسٹاگرام پر سب کے دل جیت لیے

نیو یارک: امریکہ میں 3 سالہ بچی نے انسٹاگرام پر سب کے دل جیت لیے۔ بیشتر چھوٹے بچے مختلف ملبوسات پہننا پسند کرتے ہیں مگر 3 سالہ اسکاٹ لارسن نے اپنے انداز سے سب ہی کو دنگ کردیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی یہ ننھی پری دنیا بھر کی مشہور شخصیات جیسے ملالہ یوسفزئی، ایما واٹسن، سلینا گومز اور ٹیلر سوئفٹ سمیت متعدد کے انداز جیسے ملبوسات پہن کر ان کی تصاویر کے پوز بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہے۔اسکاٹ کی والدہ ایشلے جنکس لارسن کے مطابق ان کی بیٹی ہمیشہ سے مختلف طرح کے ملبوسات اور بہروپ بدلنے کی شوقین ہے اور فوٹو شوٹ کرانا تو اسے بہت پسند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس انسٹاگرام پراجیکٹ کا خیال اس وقت آیا جب ایشلے کی والدہ میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی۔ایشلے کے مطابق 'میں نے اپنی بیٹی کی تصاویر لینے کا سلسلہ اپنے ذہن کو مصروف رکھنے کے لیے کیا تاکہ مشکل وقت کا سامنا کرسکوں، میں چاہتی ہوں کہ ان تصاویر سے اسکاٹ کو دکھا سکوں کہ خواتین کتنی حیرت انگیز اور سخت جان ہوتی ہیں، بالکل اس کی نانی کی طرح۔

ایشلے ہی اپنی بیٹی کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹس کرتی ہیں اور معروف شخصیات کے پوز کی نقل کے لیے ملبوسات سمیت ہر چیز کا خیال رکھتی ہیں۔اس مقصد کے لیے کبھی ملبوسات اور دیگر اشیا کبھی ادھار لی جاتی ہیں تو کبھی انہیں خریدا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں