ذرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی کمی

ذرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی: پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 11کروڑ19لاکھ ڈالر گھٹ کر 20 ارب 67 لاکھ 86ہزار ڈالر رہ گئے۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر12 مئی 2017 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران20 ارب 67 لاکھ 86ہزار ڈالر رہ گئے اس طرح مسلسل کئی ہفتے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

12 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں سے سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر ایک کروڑ66لاکھ ڈالر کی کمی سے 15 ارب 89 کروڑ59 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر بینکوں کے پاس موجود ذخائر9کروڑ53لاکھ ڈالر کے خسارے سے 4 ارب 87 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

مزید برآں، سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 110 ارب روپے شامل کر دیئے۔ سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1 روز کے لئے 5.87 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 110 ارب روپے شامل کر دیئے۔

اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.88 فیصد تا 5.84 فیصد سالانہ کے حساب سے 169 ارب 60 کروڑ روپے ہی مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی 11 بولی دہندگان میں سے 7 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔

مرکزی بینک نے 5.87 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 112 ارب 60 کروڑ روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 93 ارب روپے منظور کئے۔

مصنف کے بارے میں