ڈاکٹرو ں نے مریم نواز کو صحت مند قرار دے دیا

 ڈاکٹرو ں نے مریم نواز کو صحت مند قرار دے دیا

اسلام آباد : وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز نے گزشتہ روز پمز ہسپتال سے معمول کا چیک اپ کروایا جہاں ماہرڈاکٹرزنے انہیں مکمل صحت مند قراردیاہے ۔

پمزذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ محترمہ مریم نواز کے چیک اپ کے حوالے سے جو خبریںشائع ہوئیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،محترمہ مریم نواز معمول کے مطابق اپنا چیک اپ کرواتی رہتی ہیں .

لیکن کچھ اخبارات نے اس کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔محترمہ مریم نواز گزشتہ روز پروٹوکول کے بغیر میڈیکل چیک اپ کیلئے پمز تشریف لائی تھی جہاں ماہر ڈاکٹر ز کی ٹیم نے انکا معائنہ کیا اور انہیں مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔