معروف امریکی گلوکار کرس کارنیل ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے بعد اچانک انتقال کرگئے

معروف امریکی گلوکار کرس کارنیل ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے بعد اچانک انتقال کرگئے

ڈیٹروئٹ : معروف امریکی گلوکار کرس کارنیل ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے بعد اچانک انتقال کرگئے ، ان کی عمر 52 سال تھی۔ انہوں نے ” یو نو مائی نیم“ جیسا لازوال گیت گا کر شہرت کی بلندیاں حاصل کیں۔
 امریکی پاپ بینڈ ساﺅنڈ گارڈن کے لیڈ گلوکار کرس کارنیل نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب امریکی ریاست مشی گن کے شہر ’ڈیٹروئٹ‘ میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا جس کے بعد وہ اس دنیا سے کوچ کر گئے۔ ان کی فیملی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی موت نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک ہوئی ہے جو بہت ہی چونکا دینے والی ہے ۔ ایک سپیشلسٹ ڈاکٹر ان کی موت کی وجوہات کا جائزہ لے رہا ہے اور جیسے ہی اس بارے میں پیشرفت ہوگی مداحوں کو آگاہ کردیا جائے گا۔