سی پیک کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف متاثر نہیں ہوگا،ترجمان چینی وزارت خارجہ

سی پیک کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف متاثر نہیں ہوگا،ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ:  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان مادام ہواچن انگ نے کہا ہے کہ سی پیک کا علاقائی تنازعات سے کوئی تعلق نہیں،مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف متاثر نہیں ہوگا۔

جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک متنازعہ مسئلہ ہے اور توقع ہے کہ دونوں ممالک بات چیت کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کریں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ اینشی ایٹو کے حصہ کے طور پر چین پاکستان اکنامک کوریڈور سے علاقائی روابط میں اضافہ میں مدد ملے گی اور علاقائی ممالک کے لئے مشترکہ ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی۔

ترجمان مادام چن انگ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینشی ایٹو جامع مشاورت کے اصولوں کے تحت ایک کھلا اور باہمی منصوبہ ہے اور مشترکہ ترقیاتی مواقع اور فوائد کے لئے تمام ممالک کی اس منصوبہ میں شرکت کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

چین دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کے تحت دوستانہ اور باہمی تعلقات چاہتا ہے اور علاقائی روابط کا خواہاں ہے۔

مصنف کے بارے میں