نگران وزیراعظم کے مجوزہ ناموں پر غورکیلئے شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ کی ملاقات آج ہوگی

نگران وزیراعظم کے مجوزہ ناموں پر غورکیلئے شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ کی ملاقات آج ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ آج نگران وزیراعظم کے لئے مجوزہ ناموں پر غور کیلئے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق حکومت کی 5 سالہ مدت کا وقت ختم ہونے کے قریب ہے اور اسی سلسلہ میں نگراں حکومت کے لئے وزیراعظم کے نام کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف آج ایک مرتبہ پھر نگراں وزیراعظم کے لئے مجوزہ ناموں پر غور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کرنل سہیل عابد مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت

خیال رہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کرتے ہیں، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جو مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کو نگران وزیراعظم مقرر کردیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر آصف کرمانی سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، سعد رفیق کا وضاحتی بیان

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے گزشتہ روز ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمعے کو ملاقات کروں گا، جس میں مجوزہ ناموں پر مشاورت ہوگی، اتفاق ہونے کی صورت میں نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں اعلان میں ایک دو روز مزید لگ سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں