شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

تصویر بشکریہ ڈی این اے نیوز ایجنسی

اسلام آباد:شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ آج لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں بیان ریکارڈ کرائیں گے، احتساب عدالت نے ملزمان سے 127 سوالوں پر جواب طلب کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آگیا

نوازشریف آج احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے، نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سے 127 سوالو ں پر جواب طلب کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرنل سہیل عابد مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت

نواز شریف کو اثاثوں کی ملکیت سے متعلق دفاع پیش کرنے جیسے سوالوں کا بھی سامنا ہے، مریم نواز کو لندن فلیٹس سے متعلق ٹرسٹ ڈیڈز پرجوابات دینے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں