ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی،اب سب کا حساب ہوگا:نواز شریف

ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی،اب سب کا حساب ہوگا:نواز شریف
کیپشن: خواجہ حارث نے نیب کے سوالنانہ پر اعتراض کیا کہ کچھ سوالات سمجھنے میں مسئلہ پیش آرہا ہے..فائل فوٹو

اسلام آباد: نیب ریفرنس میں نوازشریف ، مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے اور سماعت پیرتک ملتوی کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب نے کہا ہے ، میاں صاحب کو 30سال کا حساب دینا ہوگا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اب سب کا حساب ہو گا، ہم سب کو حساب دینا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آگیا

ایون فیلڈ ریفرنس کی کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل خواجہ حارث نے نیب کے سوالنانہ پر اعتراض کیا کہ کچھ سوالات سمجھنے میں مسئلہ پیش آرہا ہے ، ان میں درستگی کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرنل سہیل عابد مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت

جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے آئندہ پیر کو آخری موقع ہے ملزمان کے بیانات قلمبند ہونگے۔خواجہ حارث نے کہا کہ کچھ دستاویزات کے لی سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، سماعت اگلے ہفتے کے آخر میں رکھی جائے،وہاں سے دستاویزات مل جائیں تو ملزمان کے بیانات قلمبند کر لیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر آصف کرمانی سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، سعد رفیق کا وضاحتی بیان

عدالت نے خواجہ حارث کی استدعا مسترد کر دی اور ریمارکس دیئے کہ ملزمان کے بیانات پیر کو قلمبند کیے جائیں گے۔ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی ہونے کے بعد اب العزیز ریفرنس کی سماعت پیر کے بجائے منگل کو ہوگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں