افواہیں دم توڑ گئیں،محمد بن سلمان خیریت سے ہیں:سعودی پریس ایجنسی نے نئی تصویر جاری کردی

افواہیں دم توڑ گئیں،محمد بن سلمان خیریت سے ہیں:سعودی پریس ایجنسی نے نئی تصویر جاری کردی
کیپشن: ولی عہد کی نئی تصویر بھی جاری کردی...تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ریاض:سعودی ولی عہد کی موت کے بارے تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور سعودی پریس ایجنسی نے شہزادے کے منظر عام سے غائب ہونے کی خبروں کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آگیا

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز روسی اور ایرانی میڈیا کی جانب سے ولی عہد محمد بن سلمان کی ایک حملے کے نتیجے میں ہلاکت کی خبروں کے بعد ایک ہنگامہ برپا تھا اور اب سعودی پریس ایجنسی نے ان تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ شہزادہ سلمان خیریت سے ہیں جبکہ ولی عہد کی نئی تصویر بھی جاری کردی ۔

یہ بھی پڑھیں:کرنل سہیل عابد مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت

سعودی جریدے کے جانب سے جاری تصویرمیں ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان،مصرکے صدر،بحرین کے شاہ اور یو اے ای کے ولی عہد کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں ہیں۔ مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے تینوں رہنماﺅں کودعوت پرمدعو کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر آصف کرمانی سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، سعد رفیق کا وضاحتی بیان

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی اور روسی میڈیا نے21 اپریل کو شاہی محل پر حملے میں شہزادہ محمد بن سلمان کو دو گولیاں لگنے اور منظر عام سے غائب ہونے پر خدشات ظاہر کئے تھے کہ ان کی موت ہوگئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں