بھارتی فوج کی سیالکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

بھارتی فوج کی سیالکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

فائل فوٹو

راولپنڈی:بھارت خطے کا امن تباہ کرنے سے باز نہیں آرہا اور سیالکوٹ سیکٹر پر صبح سویرے شہری آبادی پربلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے پھینکا گیا ایک مارٹر گولہ موضع کھنور میں محنت کش نور کے گھر پر گرا۔جس سے خاتون کلثوم اور اس کے تین بچے سمیع ، مسکان اور حمزہ شہید ہوگئے۔

بچوں کی عمر یں ، 8 سے 15سال کے درمیان ہیں۔آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی شیلنگ سے 10ا فراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ جبکہ پنجاب رینجرز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کو خاموش کرادیا۔