میشا شفیع کے بعد مرد ماڈل مجاہد رسول بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بن گئے

میشا شفیع کے بعد مرد ماڈل مجاہد رسول بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بن گئے
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:گلو کارہ میشا شفیع کے بعد ایک مرد ماڈل نے بھی فیشن فوٹوگرافر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا اور دونوں کی چیٹ بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کردی۔

1dffc3ea17bf879750f3a0761b9daeed

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے ایک اورٹویٹ کردیا اور کہا کہ صرف علی ظفر نے انہیں ہراساں کیا ،یہ شکوہ بھی کیا کہ علی ظفر کے خلاف مزید کتنی خواتین سامنے آکر حقیقت بتائیں ؟ مجھے تعداد بتائیں ؟ ۔

2f3233b18e702ac6b1f96e4b206e65b4

ادھر مرد ماڈل مجاہد رسول بھی می ٹو کا مہم کا حصہ بن گئے اورمجاہد رسول نے فیشن فوٹو گرافر عظیم ثانی پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا اور دونوں کی میسجنگ چیٹ بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔دوسری جانب عظیم ثانی نے اپنے اوپر لگے الزامات کو افسوسناک قرار دے دیا۔

عظیم ثانی نے کہا کہ یہ شہرت حاصل کرنے کا اوچھا ہتھکنڈا ہے۔۔تصویر بشکریہ ٹوئٹر

خیال رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع علی ظفر کی جانب سے بھیجے گئے ہتک عزت کے نوٹس کا جواب بھی دے چکی ہیں۔جبکہ مجاہد رسول نے ٹویٹ میں دعویٰ کیا عظیم ثانی سے کچھ سال پہلے رابطہ کیا۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

عظیم ثانی نے کہا کہ یہ شہرت حاصل کرنے کا اوچھا ہتھکنڈا ہے ،مجاہد رسول کو جانتا کون ہے ؟مجاہد رسول کے ٹوئٹ کو گلوکارہ میشا شفیع نے بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔