ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک کا ’’کانز فلمی میلے‘‘ میں می ٹو مہم کا پرچار

ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک کا ’’کانز فلمی میلے‘‘ میں می ٹو مہم کا پرچار
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پیرس: ہولی وڈ کی معروف اداکارہ سلمیٰ ہائیک جنہوں نے نہ صرف 13 مئی کو دنیا کے سب سے بڑے فلمی فیشن میلے ’ کانز ‘ میں خواتین پروڈیوسرز و ہدایت کاروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق سلمیٰ ہائیک کو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ’ریپ‘ کرنے کے خلاف جاری مہم ’ می ٹو ‘ اور ’ٹائمز اپ‘ شروع کرنے والی اداکارہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ اب انہوں نے ایک اور مہم کا آغاز کرتے ہوئے ساتھی اداکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اپنے معاوضے کم کردیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایف بی آر نے اداکارہ نرگس کو نوٹس بھیج دیا
 کانز ‘ فلمی میلے میں بھی سلمیٰ ہائیک اور کیٹ بلینشٹ کی سربراہی میں 13 مئی کو 82 اداکاراؤں و خواتین فلم پروڈیوسرز نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اداکاراؤں کو مردوں کے برابر معاوضے دیئے جائیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: میشا شفیع کے بعد مرد ماڈل مجاہد رسول بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بن گئے
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں