نجی سکولوں نے پنجاب حکومت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

نجی سکولوں نے پنجاب حکومت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا
کیپشن: image by facebook

لاہور: پنجاب حکومت کے گرمیوں کی تعطیلات کو سکولز انتظامیہ نے ماننے سے انکار کر دیا۔ حکومت نے سکولوں میں 17 مئی سے 10 اگست تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

کئی سکولوں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر 17 مئی سے صوبے بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل کیس، احد چیمہ کیخلاف اہم ثبوت ملنے کا دعویٰ
 
 
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا، مگر شہر کے کئی پرائیوٹ سکولوں نے حکومتی فیصلے کو یکسرنظر انداز کر دیا۔

بچے اور والدین سکول انتظامیہ کی اس ہٹ دھرمی سے سخت پریشان ہیں، حکومت نے سکولوں کو زبردستی بند کرانے اور جرمانے عائد کرنے کی پالیسی بھی اپنا رکھی ہے، مگر پرائیوٹ سکولز کی انتظامیہ اپنے فیصلے پر بضد ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں