سیاستدانوں کے اقتدار میں آنے کے بعد اثاثے بڑھ جاتے ہیں: عمران خان

سیاستدانوں کے اقتدار میں آنے کے بعد اثاثے بڑھ جاتے ہیں: عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے اقتدار میں آنے سے پہلے کے اثاثے دیکھ لیں اور بعد میں دیکھ لیں، ان لوگوں کے اثاثوں کے فرق سے پتا چل جائیگا یہ سیاست میں کیوں آئے۔

لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موقع لوگ نہیں دیتے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتا ہے، اللہ کسی کو عزت دینا چاہے تو لوگوں کے دلوں میں محبت ڈال دیتا ہے۔ مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی، میں سیاست ایک مقصد کیلئے کر رہا ہوں، قائداعظم نے بھی ایک مقصد کیلئے جدوجہد کی، کچھ لوگوں کا مقصد سیاست میں آکر پیسہ بنانا ہے۔ سیاستدانوں کے اقتدار میں آنے کے بعد اثاثے بڑھ جاتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کوئی کام کیا ہوتا تو الیکشن میں مقابلہ ہوتا: شہباز شریف
 چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، قائداعظم نے پاکستان کو ایک فلاحی اسلامی ریاست بنایا تھا، پاکستان جس مقصد کیلئے بنا تھا اس مقصد سے ہٹ گیا ہے، صدر ایوب خان کو امریکی صدر ایئر پورٹ پر لینے آیا تھا، آج وزیراعظم کے ایئر پورٹ پر کپڑے اتار لیے جاتے ہیں۔ ریاست سے غربت کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہونی چاہئے، عدالتوں میں غریب لوگ ٹھوکریں کھا رہے ہیں، جس معاشرے میں میرٹ نہ ہو وہ آگے نہیں جاسکتا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل کیس، احد چیمہ کیخلاف اہم ثبوت ملنے کا دعویٰ
 
  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں