ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنادیا، چیئرمین نیب

ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنادیا، چیئرمین نیب
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنادیا، نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر کارفرما ہے، قوم کی دولت خرچ کرنے کا پوچھ لیا جائے تو یہ زیادتی نہیں۔

تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا، جمہوریت کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتے جو جمہوریت کے لبادے میں کرپشن کوفروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ نیب اب کرپشن کوفروغ نہیں دینے دے گا، یہ آخری فیصلہ ہے، بدعنوان عناصر کیخلاف عدم برداشت اور احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرسختی سے عمل جاری ہے۔، شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور تحقیقات شروع کرنے اور بند کرنے کا فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب حکومتی اور ریاستی ادارہ ہے، یہ باہر سے نہیں آیا، اسے اختیارات قننہ نے دیے ہیں، نیب کا اصول یہی ہے کہ ہر چیز قانون کے مطابق ہو۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کے ذہن میں کسی قسم کا کوئی تعصب نہیں، جب عوام کی خدمت نہیں ہو گی تو جمہوریت کی بقائ بھی خطرے میں ہوجاتی ہے۔