نیب نے حمزہ شہباز شریف کو 24 مئی کوپھر طلب کرلیا

نیب نے حمزہ شہباز شریف کو 24 مئی کوپھر طلب کرلیا
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور :نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے، نیب نے حمزہ شہباز شریف کو24مئی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے صاف پانی کمپنی میں کرپشن کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، داماد علی عمران کے بعد حمزہ شہباز شریف کو بھی طلب کرلیا ہے۔ حمزہ شہبازآج نیب حکام کے سامنے پیش ہوئے۔جس میں حمزہ شہباز نے نیب ٹیم کوصاف پانی کرپشن کیس میں سوالوں کے جوابات دیے۔ ہے۔نیب نے حمزہ شہباز سے 13مختلف سوالوں کے جواب مانگ لیے ہیں۔

حمزہ شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں۔پاکستان نے آگے جانا ہے ہم سب کی کامیابی ہوگی بروقت الیکشن ہوں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اورنج ٹرین کا افتتاح ہوگیا۔ میٹروبس بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے پشاور میں اب تک میٹرو نہیں بنا سکے۔ عوام کا پیسا ضائع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قرض معاف کرانے والوں کوساتھ کھڑا کرکے کس احتساب کی بات کرتے ہیں؟ اسی طرح پاکستانی عوام زرداری صاحب کےسوئس اکاو¿نٹس کو نہیں بھولے۔