آئندہ چند روز میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات کی حیران کن پیشگوئی

آئندہ چند روز میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات کی حیران کن پیشگوئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ 6 روز تک کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہر میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کر دی جبکہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکرٹری ہیلتھ اور کمشنر کو فون کرکے موبائل ہسپتال سروس کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتہ تک سمندری ہوائیں منقطع ہونے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ کراچی میں جمعہ کی صبح 10 بجے کراچی کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گرمی کی شدت 37 ڈگری محسوس کی گئی۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کر دی جو 6 دن جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سیاستدانوں کے اقتدار میں آنے کے بعد اثاثے بڑھ جاتے ہیں: عمران خان
 محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے اور کراچی انتظامیہ، کے الیکٹرک، پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کو ایڈوائزری بھیج دی گئی ہے۔ متعلقہ ادارے پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شمالی کوریا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کیلئے 'لیبیا ماڈل' پر عمل نہیں کیا جائے گا: ٹرمپ
  ترجمان وزیراعلیٰ ہاوس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکرٹری ہیلتھ اور کمشنر کو فون کرکے موبائل ہسپتال سروس کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ہدایت دی کہ ہیٹ اسٹروک سینٹر پر ادویات اور ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں