ملک بھر میں آموں کی پیداوار میں پینتس فیصد کمی کا امکان

ملک بھر میں آموں کی پیداوار میں پینتس فیصد کمی کا امکان
کیپشن: image by face book

لاہور : پانی کی قلت ، گلوبل وارمنگ اور دیگر مسائل کی وجہ سے اس مرتبہ آم کی سالانہ پیداوار میں پینتس فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطاق رواں برس پانی کی قلت ، بڑھتے درجہ حرارت اور فصلوں پر وائرس کے حملوں کی وجہ سے آموں کی پیداوار میں پینتس فیصد کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:میٹھے اور ذائقے دار آموں کی پہچان بہت آسان!
 
 
زرعی ماہرین کے مطابق آموں کے سائز میں کمی کی وجہ سے بھی عالمی سطح پر درآمدات میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

زرعی ماہرین کے مطابق آموں کی طلب میں اضافہ اور سپلائی میں کمی کی وجہ سے آموں کی تھوک کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آموں کی فی من قیمت چوبیس سو سے تین ہزار ہونے کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں