چوتھا ون ڈے:انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دےدی

چوتھا ون ڈے:انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دےدی
کیپشن: image Source: ICC Twitter Account

نوٹنگھم: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ون ڈے انٹر نیشنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دےدی،انگلینڈ نے341 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا میزبان ٹیم  نے5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 3صفر کی برتری حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق، پاکستان کے 341 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں پر حاصل کر لیا، اوپنر جیسن رائے 114 رنز بنا کر نمایاں رہے، جیمز ونس 43 ،جوئے روٹ 36 رنز جبکہ جو ڈینلی 17 رنز بنا کرآﺅٹ ہوئے۔

کپتان جوس بٹلر اور معین علی صفر پر آﺅٹ ہوئے جبکہ ٹام کرم 31 ، بین سٹوکس ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا وہ 71 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

جبکہ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور محمد حسنین نے 2،2 ، شعیب ملک ، حسن علی اور جنید خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔