بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
قابض فوج نے آپریشن کے دوران دھماکا خیز مواد سے ایک گھر کو بھی تباہ کر دیا۔۔۔۔۔فوٹو/ فیس بُک

سری نگر: کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔قابض بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کر کے دو معصوم کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔


قابض فوج نے آپریشن کے دوران دھماکا خیز مواد سے ایک گھر کو بھی تباہ کردیا۔بھارتی فوج کی بربریت اور نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر قابض فوج نے آنسو گیس کے شیل برسا دیے۔

کشمیری میڈیا کا بتانا ہے کہ قابض انتظامیہ نے اونتی پورہ اور اطراف کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی جب کہ دو روز سے ٹرین سروس بھی بند ہے۔