موبائل فون کی درآمدات میں مارچ کے دوران معمولی اضافہ

موبائل فون کی درآمدات میں مارچ کے دوران معمولی اضافہ

اسلام آباد: موبائل فون کی درآمدات میں رواں مالی سال مارچ کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق مارچ میں موبائل فون کی درآمدات پر پاکستان نے 79 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.64 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے موبائل فون کی درآمدات پر77 ملین ڈالرکازمبادلہ صرف کیا تھا۔