عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ انہیں این آر او نہ ملے، شیخ رشید

عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ انہیں این آر او نہ ملے، شیخ رشید
کیپشن: بلاول بھٹو نے مجھ سے صلح کر لی ہے اور لاہوریے جلتے ہیں، وفاقی وزیر۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مہنگائی کے ذمہ دار 40 سال کے ڈکیت ہیں یا 9 ماہ کے حکمران۔ ان لوگوں کو تو چھٹی والے دن بھی ضمانت مل جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری میں پیسہ واپس دینے کا حوصلہ ہے لیکن نواز شریف میں یہ حوصلہ نہیں کہ وہ پیسا واپس کر دیں۔ چاہتے تو ان کے کچرے پر ڈبہ رکھ سکتے تھے لیکن ہم صفائی کر رہے ہیں جبکہ ان لوگوں نے سندھ کو ایڈزدہ کر دیا گیا اور یہ لوگ چلو بھر پانی میں ڈوب مریں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا سب چور اکٹھے ہونے جا رہے ہیں لیکن عمران خان فرنٹ فٹ پر ان کا مقابلہ کر رہے ہیں اور عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ انہیں این آر او نہ ملے۔ انہیں باہر جانے کی اجازت دے دی جائے تو سارا اتحاد ختم ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا بلاول بھٹو نے مجھ سے صلح کر لی ہے اور لاہوریے جلتے ہیں جبکہ 2 دلوں کی پاکیزہ محبت کے درمیان لاہوریے قیدو بن گئے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا سی پیک کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں اور عالمی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں۔