ایران سے جنگ نہیں چاہتے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو واضح کر دیا

ایران سے جنگ نہیں چاہتے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو واضح کر دیا
کیپشن: image by Facebook

نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو آگاہ کر دیا کہ ہم ایران سے جنگ ہرگز نہیں چاہتے ہیں جس کے بعد پینٹاگون نے متبادل منصوبوں پر غور شروع کر دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے جس کے دوران ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ ہرگز نہیں چاہتا ہے ۔

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے اومان سے کہا ہے کہ امریکہ ایران تنازع میں ثالث کا کردار ادا کرے ، اس سے قبل بھی اومان ایران کے ساتھ ثالثی کا کردار ادا کر چکا ہے ۔